اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن نے منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کرلیا

جمعہ 21 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے مشہور مصطفیٰ عامر قتل کیس میں گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور آئے روز نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں۔

اس کیس کا مرکزی ملزم ارمغان اور شریک ملزم شیراز ہے، تاہم معروف اداکار ساجد حسن کا بیٹا بھی منشیات فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار ہے۔

یہ بھی پڑھیں کون سی کوریئر سروسز منشیات ترسیل کرتی ہیں اور ساحر حسن ماہانہ کتنے کروڑ کماتے تھے؟

اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے، اور اب ملزم نے منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کا ایک ویڈیو بیان سامنے آیا ہے، جس میں وہ منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کررہے ہیں۔

اداکار کے بیٹے نے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ ان کی ارمغان سے ملاقات 2017 میں ہوئی، جب وہ آئس اور چرس فروخت کرتا تھا، پھر دوست معظم نے 2022 میں مصطفیٰ عامر سے ملوایا۔

ملزم کے مطابق گرفتاری سے 3 روز قبل ارمغان نے ان سے ایک لاکھ 33 ہزار روپے کی منشیات خریدی تھی، اور اس وقت گھر میں 35 لاکھ روپے مالیت کی چرس موجود تھی۔

ملزم نے مزید کہاکہ ارمغان نے مجھے ادھار منشیات دینے کا کہا تھا تاہم میں نے انکار کردیا، جبکہ میری اہلیہ کو بھی معلوم تھا کہ میں منشیات فروخت کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں منشیات سپلائی: اداکارساجد حسن کے بیٹے کے سنسنی خیز انکشافات

واضح رہے کراچی کے ایک نوجوان کو اپنے ہی دوستوں نے بے دردی سے قتل کردیا تھا، مشہور مصطفیٰ عامر قتل کیس میں جوں جوں تفتیش آگے بڑھ رہی ہے نت نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی یونٹ قائم کیا جارہا ہے، محسن نقوی

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے بیٹے کا نام مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا

تجارتی خسارے میں کمی کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے، وزیراعظم کی برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات کی ہدایت

کراچی: بھتہ خوری کا منظم نیٹ ورک جیل میں بنا تھا، تفتیش میں انکشاف

رشوت کیوں دوں؟ کوئٹہ میں ڈرائیور نے احتجاجاً اپنا رکشہ نذر آتش کردیا، ٹریفک اہلکار معطل

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟