وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب مکمل، جدہ سے اسلام آباد روانہ

ہفتہ 22 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم شہباز شریف اپنا سعودی عرب کا 4 روزہ سرکاری دورہ مکمل کرکے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں، جدہ ایئرپورٹ پر گورنر جدہ شہزادہ سعود بن عبد اللہ بن جلاوی نے انہیں رخصت کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے 19 سے 22 مارچ 2025 تک سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا، جس کا مقصدر مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا، اقتصادی تعاون کو بڑھانا اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کو فروغ دینا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب: پاک سعودی اقتصادی شراکت داری مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

دورے کے دوران وزیراعظم نے سعودی ولی عہد و وزیراعظم عزت مآب محمد بن سلمان آل سعود سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے تجارت کو فروغ دینے، کلیدی شعبوں میں شراکت داری کو بڑھانے اور وسیع تر اقتصادی تعاون کو سہل بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی وزیر برائے سرمایہ کاری خالد الفالح اور اقتصادی امور کے لیے تشکیل کردہ ٹاسک فورس کے سربراہ محمد التجویری سے بھی ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے اور پاکستان میں مزید سعودی سرمایہ کاری لانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: بطور وزیراعظم شہباز شریف اب تک سعودی عرب کے کتنے دورے کرچکے؟

وزیراعظم شہباز شریف نے دورے کے اختتام سے قبل مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں روضہ رسولﷺ پر حاضری دی اور مکہ مکرمہ میں وفد سمیت عمرہ بھی ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تنویر الیاس کو نیلم سے شکست، آئی پی پی نے تیسرے مرحلے کے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

بلوچستان کابینہ کے تاریخی فیصلے، گوادر میں 14 ارب ڈالر کے بڑے گیس ٹرمینل کی منظوری

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں اندرونی اختلافات پر تصادم، فائرنگ اور پتھراؤ، متعدد رہنما اور کارکنان زخمی

سوات کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش دھماکہ، پولیس جوانوں سمیت 14 افراد جاں بحق، 18 سے زیادہ زخمی

آزاد کشمیر انتخابات: وادی کی 5 نشستوں کے نتائج آگئے، ن لیگ نے 3، پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں جیت لیں

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور