عدالت نے میئر استنبول کریم اوغلو کو بدعنوانی کے زیر التوا مقدمے میں باضابطہ طور پر گرفتار قرار دیدیا

اتوار 23 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترکیہ کی ایک عدالت نے استنبول کے میئر کریم امام اوغلو کو بدعنوانی کے الزام میں زیر التوا مقدمے کی سماعت کے لیے باضابطہ طور پر گرفتار قرار دیا ہے۔

عدالت نے اتوار کو بتایا کہ امام اوغلو سمیت کم از کم 20 افراد کو بدعنوانی کی تحقیقات پر جیل بھیج دیا گیا ہے، استنبول کی عدالت نے 53 سالہ جیل میں قید میئر کے خلاف ‘دہشت گردی’ کے الزامات عائد نہیں کیے ہیں۔

عدالت نے کہا ہے کہ اگرچہ کسی مسلح دہشت گرد تنظیم کی مدد کرنے کا قوی شبہ ہے، چونکہ یہ پہلے ہی طے ہو چکا ہے کہ اسے مالی جرائم کے الزام میں گرفتار کیا جائے گا، اس لیے اس مرحلے پر ان الزامات کے تحت ان کی گرفتاری ضروری نہیں سمجھی جاتی۔

یہ بھی پڑھیں: ترک صدر کے سیاسی حریف اور استنبول کے میئر بدعنوانی کے الزام میں گرفتار

چونکہ امام اوغلو پر ‘دہشت گردی’ کے الزامات نہیں لگائے گئے تھے، اس لیے عدالت ملک کے سب سے بڑے شہر استنبول کی میونسپلٹی کے لیے سرکاری ٹرسٹی کا تقرر نہیں کر سکے گی، کوسی اوغلو نے کہا کہ میئر کا انتخاب میونسپل کونسل کے اندر سے کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ مرکزی اپوزیشن ریپبلکن پیپلز پارٹی کے لیے اچھی خبر ہے، جو میونسپل کونسل میں اکثریت رکھتی ہے۔

دوسری جانب عدالتی فیصلے کے بعد اپنے پہلے ردعمل میں کریم امام اوغلو نے کہا کہ وہ نہیں جھکیں گے۔ ’ہم ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر، اس دھچکے کو، اپنی جمہوریت پر اس کالے داغ کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے… میں اونچا کھڑا ہوں، میں نہیں جھکوں گا۔‘

مزید پڑھیں: میئر استنبول اکرم امام کی گرفتاری کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے

استنبول کے میئر کریم اوغلو ایک اہم اپوزیشن شخصیت اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے ممکنہ چیلنجر بھی سمجھے جاتے ہیں، انہیں گزشتہ بدھ کو حکومت نے مبینہ بدعنوانی اور دہشت گردی کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔

 امام اوغلو نے ان تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے اسے اپنے خلاف کردار کشی کی مہم کا حصہ قرار دیا ہے، امام اوغلو کے اتحادی انقرہ کے میئر منصور یاواس نے صحافیوں کو بتایا کہ استنبول کے میئر کو یوں جیل میں ڈالنا عدالتی نظام کی توہین ہے۔

عدالت کا امام اوغلو کو مقدمے سے قبل حراست میں بھیجنے کا فیصلہ حزب اختلاف، یورپی رہنماؤں اور ہزاروں مظاہرین کی جانب سے ان کیخلاف کارروائیوں کو سیاست زدہ قرار دینے کے بعد سامنے آیا ہے۔

حکومت نے اس بات کی تردید کی ہے کہ یہ مقدمات سیاسی ہیں، صدر اردوان نے ہفتے کے روز ریپبلکن پیپلز پارٹی کی قیادت پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ پارٹی کو مٹھی بھر میونسپل ڈاکوؤں کو چھڑانے کے لیے ایک آلہ کار بن رہی ہے، جو پیسے کی وجہ سے اندھے ہو چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جیسن گلیسپی کا پی سی بی پر واجبات کی عدم ادائیگی کا الزام، پاکستان کرکٹ بورڈ کا مؤقف بھی آگیا

غزہ میں 15 رضاکاروں کی شہادت: اسرائیلی فوج کا پیشہ ورانہ غفلت پر 2 افسران کے خلاف کارروائی کا اعلان

متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

’آپ تو مردہ باپ کے انگوٹھے لگواتے ہوئے پکڑے گئے تھے‘، شیر افضل مروت نے معید پیرزادہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

شامی ایئرلائنز کا متحدہ عرب امارات کے لیے براہِ راست پروازیں بحال کرنے کا اعلان

ویڈیو

اوورسیز کانفرنس انتہائی مؤثر رہی، زبردست نتائج سامنے آئیں گے، رانا گلزار

بلوچستان کے مسائل کا حل کیسے ممکن، کیا پیپلزپارٹی نے صدارت کے بدلے نہروں کا سودا کیا؟

لاہور میں رنگارنگ ثقافتی میلے کی دھوم

کالم / تجزیہ

میں نے کچھ غلط نہیں کیا’ سیریز ایڈولینس پر ایک مختلف نقطہ نظر‘

اجیت کور: لاہور کی سڑکوں پر جن کی یادوں کا سفر جاری رہا

پاکستانی میڈیا: سچ کے بجائے منظر نامے کا اسیر؟