میئر استنبول اکرم امام کی گرفتاری کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے

جمعرات 20 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے بڑے سیاسی حریف اور استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کی گرفتاری کیخلاف عوام احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکرم امام اعولو چند دن بعد ترک صدارتی انتخابات کے لیے ریپبلکن پیپلز پارٹی کے امیدوار نامزد ہونے والے تھے۔

اکرم امام کو بدھ کی صبح ترک پولیس نے حراست میں لے لیا۔ ان پر کرپشن اور ایک دہشتگرد گروہ کی مدد کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق تحقیقات کے دوران 100 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سیاستدان، صحافی اور کاروباری شخصیات شامل ہیں۔

اکرم امام نے اپنی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔

کئی شہروں میں مظاہرے

اکرم امام کی گرفتاری کے بعد ترکیہ میں شدید احتجاج شروع ہو گیا ہے۔ استنبول، انقرہ اور دیگر شہروں میں سڑکوں، یونیورسٹی کیمپسز اور ٹرین اسٹیشنوں پر عوام حکومت کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں۔

استنبول میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔

حکومت نے 4 روزہ پابندیاں نافذ کر دی ہیں جن کے تحت عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تاہم اپوزیشن کا کہنا ہے کہ یہ امام اعولو کو صدارتی دوڑ سے باہر کرنے کی سازش ہے۔

ملک میں سوشل میڈیا سروس متاثر

میئر استنبول کی گرفتاری کے فوراً بعد ترکیہ میں سوشل میڈیا سروسز میں خلل آنا شروع ہو گیا اور صارفین کو رسائی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

اکرم امام کی ڈگری منسوخ

مزید برآں میڈیا رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اکرم امام اعولو کی یونیورسٹی ڈگری بھی منسوخ کر دی گئی ہے جس کے بعد ان کی صدارتی نامزدگی بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

ترکیہ میں صدارتی انتخابات قریب آ رہے ہیں اور اس گرفتاری کے بعد سیاسی صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔

اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی صدر اردوان کی حکومت کے مخالفین کو راستے سے ہٹانے کی کوشش ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میر رضا قتل کیس: 19 روز بعد سندھ پولیس نے خاموشی توڑ دی، طبی اور ڈیجیٹل شواہد کا جائزہ جاری

شامل حسین اور سعد خان کی سینچریاں، شاہین کی تباہ کن بولنگ، پاکستان گولڈ نے نیشنل چیمپیئنز کپ جیت لیا

عمران خان کے لیے این آر او حاصل کرنے کی پی ٹی آئی کی خواہش نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے، خواجہ آصف

ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی کا نیتن یاہو کو غزہ امن منصوبے میں رکاوٹیں نہ ڈالنے کا مشورہ

جی سی ایس ای کے بعد ٹی لیولز، گریڈز کتنے اہم اور اے لیولز سے کیسے مختلف، اس کورس کا پاکستان میں کیا مستقبل ہے؟

ویڈیو

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

6 ماہ کے اندر نئے صوبے بنانے کا فیصلہ، کیا نئی آئینی ترمیم آرہی ہے؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد