ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کو وفاقی وزرا کی ایوان سے غیرحاضری کی شکایت کردی۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کو خط لکھ کر وفاقی وزرا کے رویے کی شکایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں غیرمعمولی اضافہ، کابینہ نے سمری کی منظوری دیدی
خط میں کہا گیا ہے کہ ایوان سے وقفہ سوالات کے دوران وزرا کی غیر حاضری کا تشویش ناک مسئلہ آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے خط میں 20 مارچ کو وزارت توانائی اور مواصلات کے وزرا سمیت پارلیمانی سیکرٹریز کے غائب رہنے کا حوالہ دیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزرا اور پارلیمانی سیکرٹریز کا ایوان سے غائب رہنا پارلیمانی روایات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
ڈپٹی اسپیکر نے لکھا کہ وزرا کی غیر حاضری سے اہم نوعیت کے عوامی مسائل پر بات نہ ہو سکی، وزرا کی غیر موجودگی کا معاملہ فوری حل طلب ہے۔
خط میں کہا گیا کہ قومی وسائل کے استعمال کے باوجود وزرا کی عدم دلچسپی سے ایوان کی کارروائی کا مقصد پورا نہیں ہو سکتا۔
یہ بھی پڑھیں وفاقی وزرا کا وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ اجلاس، کیا فیصلے ہوئے؟
ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے خط میں وزیراعظم شہباز شریف سے مسلئے کے فوری حل کا مطالبہ کیا۔