زہر دیکر 12 افراد کی جان لینے والی قاتل حسینہ گرفتار

ہفتہ 29 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تھائی پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے جس پر اپنے 12 دوستوں اور جاننے والوں کو سائینائیڈ  زہر دے کر ہلاک کرنے کا الزام ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’سررات رنگسیوتھاپورن‘ نامی تھائی خاتون  کو پولیس نے بنکاک سے گرفتار کیا ہے۔

پوچھ گچھ کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ  انہیں یقین ہے کہ ’سررات رنگسیوتھاپورن‘ نے اپنے سابق بوائے فرینڈ سمیت 11 دیگر افراد کو قتل کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کا الزام ہے کہ سررات نے مالی وجوہات کی بنا پر یہ قتل کیے تاہم ملزمہ نے تمام الزامات کو رد کر دیا ہے جب کہ دوسری جانب تھائی عدالت نے اس کی ضمانت مسترد کر دی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ دو ہفتے قبل وہ اپنے ایک دوست کے ساتھ بنکاک کے مغرب میں واقع صوبہ رتچابوری گئی تھی جہاں انہوں نے ایک دریا پر بدھ مت کے تحفظ کی رسم میں حصہ لیا تھا۔تھوڑی دیر بعد ملزمہ کی دوست اچانک سے گر گئی اور دریا کے کنارے پر ہی مر گئی۔

پولیس نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے دوران اس کے جسم میں سائینائیڈ کے اثرات پائے گئے۔ اس دوران جب سررات رنگسیوتھاپورن کو ڈھونڈا گیا تو اس کا فون بند تھا جب کہ مرنے والی کے پیسے اور بیگ بھی غائب تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دیگر اشخاص کی بھی اسی طرح سے موت ہوئی تھی اور یہ قتل 2020 میں شروع ہوئے تھے۔

تھائی پولیس نے ملزمہ کے شوہر سے بھی پوچھ گچھ کی جس سے یہ پتا چلا کہ یہ جوڑا حال ہی میں الگ ہو گیا ہے۔

پولیس نے کہا کہ ملزمہ تمام قتل ہونے والوں کو جانتی تھی پولیس کا خیال ہے کہ ثبوت اکٹھا کرنا ایک چیلنج ہو سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp