اسرائیلی وزیراعظم کی ویب سائٹ و فیس بک پیج پر اذان کی ویڈیو

جمعرات 27 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی آفیشل ویب سائٹ اور فیس بک پیج پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی ہے جس میں ایک مسجد دکھائی دیتی ہے اور ساتھ ہی اذان کی آواز بھی سننے میں آتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ بات کافی حیران کن تھی کہ اسرائیلی وزیراعظم نے اپنی ویب سائٹ اور فیس بک پر ایسی ویڈیو کیسے اپ لوڈ کرلی جس میں آذان سنائی دے رہی ہو تاہم بعد میں پتا چلا کہ معاملہ کچھ اور تھا۔

ہوا کچھ یوں کہ بدھ کے روز ایک ہیکر گروپ نے نیتن یاہو کی آفیشل ویب سائٹ اور فیس بک پیج کو ہیک کر لیا اور اس پر وہ ویڈیو لگادی۔

اس ہیکر گروپ کا تعلق سوڈان ہے جس نے نیتن یاہو کے فیس بک پیج اور ویب سائٹ کے علاوہ کئی اور اہم ویب سائٹس کو ہیک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ایک فیچر کے ذریعے کیا گیا جس میں ’فیس بک‘ کا پیج دوسرے پیجز کے ساتھ تعاون کرتا ہے لیکن ہیکرز پیج کو مکمل کنٹرول نہیں کر سکے۔ ہیکرز نے پیج کو کچھ دیر کے لیے غیر فعال کر دیا تھا۔

یہ ڈسٹریبیوٹڈ ڈینائل آف سروس حملے ہوتے ہیں جو سرورز کو کریش کر دیتے ہیں لیکن معلومات چوری نہیں کرتے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ہیکرز کے اس گروپ کا ممکنہ تعلق روسی ہیکنگ گروپ ‘’کل نیٹ‘ سے ہے۔

حالیہ دنوں میں، اس گروپ کی طرف سے اسرائیلی ویب سائٹس کو بار بار نشانہ بنایا گیا ہے۔

گروپ نے دعویٰ کیا تھا کہ اس ہفتے کے شروع میں اور بدھ کی سہ پہر دوبارہ موساد کی ویب سائٹ کو غیر فعال کیا گیا۔

اپریل کے آغاز میں بھی گروپ نے کہا کہ اس نے کئی بینکنگ اور دیگر اسرائیلی ویب سائٹس کو غیر فعال کر دیا ہے۔

اسی طرح اسرائیل کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کی ویب سائٹس، بن گوریان ایئر پورٹ اور مختلف اسرائیلی نیوز ویب سائٹس سائبر حملے کے بعد بند ہو ئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مون سون کے دوران خطرات سے بچاؤ کے لیے جامع روڈ میپ کے تحت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم شہباز شریف

سپریم کورٹ: خواتین کے حقِ وراثت سے متعلق تاریخی فیصلہ، 71 سال بعد 2 بہنوں کا آبائی جائیداد میں حصہ بحال

مصنوعی ذہانت ذہنی صحت سمیت کئی شعبوں میں سنگین خطرات کا باعث بن سکتی ہے، اقوام متحدہ سائنسی پینل رپورٹ

انٹرنیٹ کے بانیوں میں شمار ہونے والے ونٹ سرف گوگل کی ذمہ داریوں سے سبکدوش

ورلڈ بینک نے پنجاب کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے 7 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں