قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر صائم ایوب کا انگلینڈ میں علاج مکمل ہوگیا، جس کے بعد وہ پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں صائم ایوب نے ٹخنے کی چوٹ سے بحالی کے بعد جِم کرنا شروع کردیا، ویڈیو وائرل ہوگئی
میڈیا رپورٹس کے مطابق صائم ایوب کا اب پی سی بی اکیڈمی میں فٹنس ٹیسٹ لیا جائےگا، جس کے بعد یہ فیصلہ ہوگا کہ وہ پی ایس ایل میں شرکت کر سکیں گے یا نہیں۔
فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کی صورت میں صائم ایوب پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے، اور بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں بھی شریک ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹر صائم ایوب کی میڈیکل رپورٹ کو حوصلہ افزا قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں کرکٹر صائم ایوب سے تعلقات کی خبروں پر ٹک ٹاکر کشف علی نے خاموشی توڑ دی
واضح رہے کہ صائم ایوب جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے، جس کے بعد ان کا لندن میں علاج کرایا گیا۔













