بلوچستان: بی این پی مینگل کا بلوچ یکجہتی کمیٹی کی حمایت میں مختلف مقامات پر احتجاج

بدھ 26 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر ماہرنگ بلوچ سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کے گرفتاری کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل نے اپنا احتجاج دوسرے مرحلے میں داخل کرتے ہوئے صوبے کے مختلف اضلاع میں قائم پریس کلبوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے کیے۔

بی این پی مینگل کی جانب سے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ، قلات، خضدار، نوشکی اور دالبندین سمیت دیگر علاقوں کے پریس کلبوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے کیے گئے، جن میں بی وائی سی اور بی این پی مینگل کے کارکنان شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری کے خلاف اختر مینگل کا لانگ مارچ کا اعلان، اے این پی کی حمایت

خضدار، نوشکی اور دالبندین پریس کلب کے سامنے مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی، شرکا نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھے جبکہ کوئٹہ اور قلات میں مظاہرین ریلی کی شکل میں پریس کلب پہنچے۔

کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے قائم مقام صدر ساجد ترین نے کہاکہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کارکنان کی ناحق گرفتاری کے خلاف بی این پی کی مرکزی کمیٹی نے احتجاج کا اعلان کیا جس کے دوسرے مرحلے کے تحت مختلف اضلاع میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے، اب 28 مارچ کو وڈھ سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کیا جائےگا، بعدازاں اس لانگ مارچ کو دھرنے کی شکل دی جائے گی۔

ساجد ترین نے کہاکہ بی این پی کا مؤقف واضح ہے ہم آدھا تیتر آدھا بٹیر والا کام نہیں کرتے، ہمیں ایسے لوگوں کا ساتھ دینا چاہیے جو حقیقی طور پر اس مٹی اور زمین کے لوگ ہیں، یہ نہیں کہ ہم پہلے آپریشن کی حمایت کریں پھر اس کی مذمت کریں، ایسا کرنا دوغلی پالیسی ہوگی، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ مسئلہ کسی ایک جماعت کا نہیں، بلوچستان میں بسنے والا ہر شخص ظلم کے خلاف آواز اٹھائے۔

یہ بھی پڑھیں اخترمینگل کے بیٹے سمیت1800 افراد پر مقدمہ، بی این پی  نے احتجاجاً شاہراہیں بند کردیں

کوئٹہ میں بی این پی کے احتجاج میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی اور احتجاج کی حمایت کا اعلان کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی بحر اطلس میں کارروائی، وینزویلا سے منسلک 2 روسی تیل بردار جہازوں پر قبضہ

چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی یونٹ قائم کیا جارہا ہے، محسن نقوی

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے بیٹے کا نام مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا

تجارتی خسارے میں کمی کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے، وزیراعظم کی برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات کی ہدایت

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟