ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری کے خلاف اختر مینگل کا لانگ مارچ کا اعلان، اے این پی کی حمایت

منگل 25 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی، مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور ان کی ساتھیوں کی ہونے والی گرفتاری کے خلاف 28 مارچ کو لانگ مارچ کرنے کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ماہ رنگ بلوچ کو وکلا اور اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت مل گئی

بی این پی مینگل کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پارٹی کی مرکزی کابینہ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور اہم عہدیداروں پر مشتمل پارٹی کا ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ بلوچستان کی روایات کو آئے روز روندا جا رہا ہے اور موجودہ حالات میں پی این پی قومی جماعت ہونے کے لحاظ سے اپنی سیاسی ذمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے پارٹی احتجاج کی شیڈیول کا باقاعدہ اعلان کر رہی ہے۔

مزید پڑھیے: ماہ رنگ بلوچ کے خلاف 3 افراد کے قتل کا مقدمہ درج

بی این پی نے منگل کو بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی تھی جبکہ اسی طرح 26 مارچ کو بلوچستان بھر میں پریس کلبز کے سامنے احتجاجی مظاے کرنے کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ 28 مارچ کو پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی قیادت میں وڈھ (خضدار) سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کا آغاز کیا جائے گا۔

احتجاجی شیڈیول کا مقصد یہ ہے کہ محرم بلوچ اور دیگر خلاف کے اغوا اور بے بنیاد مقدمات واپس لینے کے لیے حکومت پر دباؤ ڈالا جائے۔

دریں اثنا بی این پی مینگل کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال پر بلوچستان کے بیشتر اضلاع جن میں خاران، نوشکی، خضدار، سبی، چاغی، پنجگور سمیت دیگر بلوچ آبادی والے علاقوں میں کاروباری مراکز بند رہے۔

مزید پڑھیں: ماہ رنگ بلوچ کو کوئٹہ میں جاری دھرنے سے گرفتار کیا گیا، بلوچ یکجہتی کمیٹی کا دعویٰ

دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں کی گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے جبکہ بی این پی مینگل کے لانگ مارچ میں حمایت کا اعلان کیا ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی بی این پی کے ساتھ ہے، اصغر خان اچکزئی

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر اصغر خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ریاست اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے انسانی حقوق کو پیرو تلے روند رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو دنیا نوبل امن ایوارڈ سے نواز رہی ہے اور ہمیں دیکھیں ہم کیا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پشتونخوا اور بلوچستان میں خون بہا کر وسائل ہڑپ کیے جا رہے ہیں اور ریاست خواتین پر حملہ آور ہے اور انہیں پابند سلاسل کیا جارہا ہے۔

اصغر اچکزئی نے کہا کہ عید کے بعد بی این پی نے آل پارٹیز بلائی ہے جس کی میزبانی کے لیے اے این پی تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اے این پی، بی این پی کے احتجاج کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتی ہے اور 28 مارچ کو اے این پی، بی این پی کے لانگ مارچ کا استقبال کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے: بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ساتھ موجود غنڈوں کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوئے، کمشنر کوئٹہ

اصغر خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ اے این پی بلوچستان کی سطح پر عید سادگی سے منائے گی اور عید کے موقع پر اظہار یکجہتی کے لیے ظلم سے متاثرہ خاندانوں کے پاس جائے گی۔

بی این پی کو انتظامیہ سے احتجاج کی اجازت لینی چاہیے، ترجمان بلوچستان حکومت

بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنا بلوچستان نیشنل پارٹی کا آئینی و قانونی حق ہے تاہم فی الوقت قومی شاہراہوں پر دفعہ 144 نافذ ہے لہٰذا اس کو احتجاج کے لیے متعلقہ انتظامیہ سے اجازت لینی چاہیے۔

 اپنے بیان میں ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ بی این پی مینگل کی ہڑتال کی کال پر عوام کا ردعمل نوشتہ دیوار ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ خواتین خودکش حملہ آوروں کے معاملے پر عزت و غیرت کے تقاضے کیوں خاموش ہوتے ہیں اس کے برعکس جب ریاست مخالف عناصر کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے تو عزت و غیرت کے نام پر مفاداتی ایجنڈے کو زندہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

شاہد رند نے کہا کہ ریاست ہر فرد کی عزت نفس کی محافظ ہے  شدت پسندی کی حوصلہ افزائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ریاست اپنی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور خواتین کو ڈھال بنا کر ریاست کو چیلنج کرنے والوں کو جواب دینا ہوگا۔

ترجمان نے واضح کیا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں