یکم اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چند ہفتوں میں بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی ہوگی، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک
آئل کمپنیز ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول و ڈیزل کی قیمت تقریباً 2 روپے فی لیٹر کم ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں کمی سے متعلق جلد ہی اعلان متوقع ہے۔
مزید پڑھیے: حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ، بجلی کی قیمت میں بڑے ریلیف کی تیاری
غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی لانے کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ اس اقدام سے مینوفیکچرنگ سیکٹر کو فروغ ملے گا اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔