ملک میں موسم گرم ہوتے ہی آبی ذخائر کی صورت حال میں بہتری آنے لگی ہے، اور تربیلا اور چشمہ بیراج میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے دو فٹ اوپر آگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1404 فٹ، چشمہ بیراج میں 640 فٹ، جبکہ منگلا ڈیم میں پانی سطح 4 فٹ بلند ہوکر 1074 فٹ پر آگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں 62 فیصد تک معمول سے کم بارشیں، ملک میں خشک سالی کا الرٹ جاری
ڈیموں میں قابل استعمال پانی کے ذخائر میں 75 ہزار ایکڑ فٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو اب ایک لاکھ 83 ایکڑ فٹ ہوگیا ہے۔
واپڈا کے ترجمان نے بتایا کہ تربیلا میں پانی کی آمد 22 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 15 ہزار کیوسک ہے۔
اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 27 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 15 ہزار کیوسک ہے جبکہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 45 ہزار اور اخراج 23 ہزار کیوسک ہے۔
یہ بھی پڑھیں بارشوں اور برف باری میں کمی، کیا بلوچستان میں خشک سالی ہوسکتی ہے؟
واضح رہے کہ اس سال معمول سے 62 فیصد تک کم بارشیں ہونے کی وجہ سے ملک میں پانی کی قلت کا خدشہ ہے، اور محکمہ موسمیات نے خشک سالی کا الرٹ جاری کردیا ہے۔













