آئی جی کی زیرصدارت کراچی میں ٹریفک کی روانی بہتربنانے، محفوظ سڑکوں کے لیےسخت اقدامات اور روڈ سیفٹی قوانین کا فیصلہ کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا۔
یہ بھی پڑحیں: کراچی: کورنگی میں ہونے والی خوفناک آتشزدگی کی وجوہات سامنے آگئیں
اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی،کمشنر،سمیت پولیس حکام نےشرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹریفک قوانین پرسختی سےعمل درآمد کرایا جائےگا۔
نئےقوانین ٹرانسپورٹرز، موٹرسائیکل سواروں، چنگچی رکشوں پرلاگو ہوں گے، سڑکوں پر پانی گرانے والے واٹر ٹینکرز کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
آئی جی کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔
مزید پڑھیے: کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات، گورنر سندھ نے چیف جسٹس آف پاکستان سے بڑا مطالبہ کردیا
موٹرسائیکل سوارکو چین پرچین کور نصب کرنا لازمی ہوگا۔ مزید برآں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ہیڈلائٹ، ٹیل لائٹ، ہیزرڈ لائٹ اور انڈیکیٹرز درست حالت میں ہونے لازمی ہوں گے۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ گاڑی کی رجسٹریشن پلیٹس دونوں طرف نمایاں نظر آنی چاہییں۔