گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں ہیوی ٹریفک کی وجہ سے بڑھتے ٹریفک حادثات پر چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔
یہ بھی پڑھیں کراچی میں ٹریفک حادثات کو لسانی یا سیاسی رنگ نہ دینے پر سب کا اتفاق ہوگیا، شرجیل میمن
گورنر سندھ نے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ کراچی میں ہیوی ٹریفک کی وجہ سے حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔ رواں برس اب تک ہونے والے حادثات میں 70 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
گورنر سندھ نے خط میں لکھا کہ 24 مارچ کو ملیر ہالٹ پر پانی کے ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کو کچل دیا۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کراچی میں ہیوی ٹریفک کی وجہ سے ٹریفک حادثات پر ایکشن لیں، اس وقت انتظامیہ کی عدم توجہ کی وجہ سے شہریوں کی زندگیاں داؤ پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات کیخلاف جماعت اسلامی کی سندھ ہائیکورٹ میں درخواست
کامران ٹیسوری نے خط میں لکھا کہ سندھ ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جانا ضروری ہے، ضروری اس امر کی ہے کہ کراچی کے شہریوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔