حکومت اسمبلیاں توڑ کر فوری الیکشن چاہتی ہے، تب ہی بات کریں، عمران خان کا مذاکراتی ٹیم کو واضح پیغام

جمعہ 28 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کہتے ہیں کہ 14 مئی کی تاریخ گزر گئی تو ملک میں آئین ٹوٹ جائے گا، اگر آئین ٹوٹ گیا تو پھر جس کا بھی زور ہوگا اس کی ہی بات چلے گی۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ انتخابات کے لیے مذاکرات کرنے کو تیار  ہوں، دیگر 2اسمبلیاں تحلیل ہو جاتی ہیں تو جوائنٹ الیکشن کے لیے تیار ہیں۔

عمران خان کہتے ہیں کہ میں نے اپنی مذاکراتی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ حکومت فوری اسمبلیاں توڑ کر الیکشن کرانا چاہتی ہے، تب ہی آگے بات کریں،اگر اکتوبر کی بات کرتے ہیں تو بات کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب بال حکومت کے کورٹ میں ہے، وہ الیکشن کرانا چاہتی ہے تو فوری کرائے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کیا ہے، ہم آئین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پی ڈی ایم سے ہمارا کوئی موازنہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں آج بھی صرف ڈرٹی ہیری کی توہین کرنے پر عدالت میں پیش ہو رہا ہوں، پوچھتا ہوں کہ اس اقدام سے ملک کی بدنامی نہیں ہو رہی؟

کشمیر سے متعلق ایک سوال پر عمران خان نے کہا کہ ملکی سلامتی کا معاملہ ہے، اس پر بات نہیں کروں گا، انہوں نے کہا کہ میں حامد میر سے زیادہ  معاملات کو جانتا ہوں، میں نہیں چاہتا کوئی انٹرنیشنل خبر بن جائے اور ملک کا نقصان ہو۔

یاد رہے کہ  اداروں کے خلاف متنازع بیانات دینے پر عمران خان کے خلاف تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی تھی ۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے سماعت کے بعد ایک لاکھ مچلکوں کے عوض 3 مئی تک عمران خان کی گرفتاری کے خلاف عبوری ضمانت منظور کر لی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں