اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک: علی امین گنڈاپور کیا کہتے ہیں؟

جمعہ 4 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبر پختوںخوا علی امین گنڈاپور نے اس بات کی تردید کردی ہے کہ انہیں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے لیے کوئی ٹاسک دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے لیے نیم رضامند، علی امین گنڈاپور کو بات آگے بڑھانے کا سگنل

اسلام آباد میں جمعے کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ 2 اپریل کو ان کی اڈیالہ جیل میں سے ملاقات کے دوران اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

یاد رہے کہ 2 اپریل کو شائع ہونے والی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان سے اڈیالہ جیل میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹرسیف کی ملاقات کے دوران انہیں اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس دوران علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف نے عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے لیے رضامند کرنے کی کوشش کی جس پر عمران خان نے نیم رضامندی ظاہر کی اور اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کی اجازت دے دی۔ تاہم اب علی امین گنڈاپور نے پریس کانفرنس کے دوران کیے گئے ایک سوال کے جواب میں اس بات کی تردید کردی ہے۔

اس موقعے پر علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میں صوبے کا وزیراعلیٰ ہوں اور کسی بھی جیل میں کسی سے بھی مل سکتا ہوں۔

مزید پڑھیے: وفاق سے فنڈز نہ ملنے پر عوام اور پولیس کو لے کر احتجاج پر نکلوں گا، علی امین گنڈاپور کی دھمکی

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے قائد عمران خان سے میرے ملنے پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے دوران ان کے درمیان پارٹی امور اور امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے بات ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی نے کسی کو اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے لیے کوئی ٹاسک نہیں دیا، شیخ وقاص اکرم

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ میں عمران خان کے لیے جو کرسکا وہ کروں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp