بلیدہ: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک

جمعہ 4 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس حملہ، پاکستان میں دہشتگردی کا مرکزی اسپانسر بھارت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے ترجمان مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر جمعے کے روز سیکیورٹی فورسز نے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا جس کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔

اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

مزید پڑھیے: بنوں کینٹ پر 4 مارچ کو دہشتگردوں کا حملہ، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی 16 خارجی ہلاک، آئی ایس پی آر

ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف علاقے میں متعدد دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے دہشتگرد کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

مزید پڑھیں: کور کمانڈر کانفرنس: دہشتگردی کے تمام روپ ہر قیمت پر ختم کیے جانے کا عزم

ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روبلاکس پر بچوں کی بالغ افراد سے چیٹ پر پابندی کا اعلان

’ہم پاکستانی ہیں اور پاک آرمی ہم میں سے ہے‘ ڈی جی آئی ایس پی آر کا قائداعظم یونیورسٹی کا دورہ

شاہزیب خانزادہ کے بعد طلعت حسین کو بھی ہراسانی کا سامنا، انہوں نے کیا کارروائی کی؟

صدر ٹرمپ کی خاتون صحافیوں سے بدتمیزی، ایئر فورس ون کی ویڈیو وائرل

خیبرپختونخوا: اسٹون کرشنگ کیس میں عدالت نے درخواست نمٹا دی، حکمنامہ بعد میں جاری ہوگا

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ