مجموعی قومی برآمدات میں 9 ماہ کے دوران 7.67 فیصد اضافہ

ہفتہ 5 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مجموعی قومی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 7.67 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ میں اضافے کی اصل وجہ کیا ہے؟

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ ( جولائی تا مارچ) مجموعی قومی برآمدات کا حجم 24.69 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران برآمدات سے 22.93 ارب ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران مجموعی قومی برآمدات میں 1.76 ارب ڈالر یعنی 7.67 فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران مجموعی قومی برآمدات 10.54 فیصد کی شرح نمو سے 27.72 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 30.64 ارب ڈالر تک بڑھی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp