’امید کرتا ہوں ٹک ٹاک زندہ رہے گا‘، ٹرمپ نے یہ بات کیوں کہی؟

ہفتہ 5 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ٹک ٹاک کو ڈیڈ لائن ختم ہونے سے ایک دن پہلے امریکا میں اس فروخت یا پابندی کے لیے مزید 75 دن کی مہلت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نوعمر ٹک ٹاکرز کے اکاؤنٹ اب ان کے والدین کنٹرول کرسکیں گے

یاد رہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی لگانے والے کانگریس کے قانون کو نافذ کرنے پر صدر کا 75 دن کا وقفہ ہفتہ کو ختم ہونا تھا۔ جب کہ صدر جوبائیڈن نے اپنے عہدہ چھوڑنے سے ایک دن قبل 19 جنوری کو نافذ ہونے والی اصل ڈیڈ لائن کو نافذ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

ڈیڈ لائن قریب آںے پر170  ملین ماہانہ صارفین کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم 12 گھنٹے تک ’تاریکی‘ میں چلا گیا تھا، لیکن جب ٹرمپ نے مزید وقت دینے کے ایگزیکٹو آرڈر کا وعدہ کیا تو اسے بحال کر دیا گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ’ ڈیل سے متعلق تمام ضروری منظوریوں پر دستخط یقینی بنانے کے لیے مزید کام کی ضرورت ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں:البانیہ میں ٹک ٹاک پر ایک سال کے لیے پابندی عائد

اپنی پوسٹ میں ان کا مزید کہنے تھا کہ ’ہم چین کے ساتھ نیک نیتی سے کام جاری رکھنے کی امید کرتے ہیں، جو میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے باہمی محصولات (چین اور امریکا کے درمیان منصفانہ اور متوازن تجارت کے لیے ضروری ہے) سے بہت خوش نہیں ہیں‘۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ ٹک ٹاک میں دلچسپی رکھنے والے متعدد ممکنہ خریدار ہیں اور وہ امید کرتے ہیں کہ ٹک ٹاک زندہ رہے گا۔

دوسری طرف ٹک ٹاک کے ترجمان نے این بی سی نیوز کو بتایا کہ کمپنی ’ٹک ٹاک کے ممکنہ حل کے بارے میں امریکی حکومت کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp