علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کی خبریں، جنید اکبر کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

ہفتہ 5 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کی خبروں پر پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ کہیں پر بھی ایسی کوئی بات نہیں ہورہی۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ میرا بھی اختلاف تھا، لیکن یہ کوئی بڑی بات نہیں پارٹیوں میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں کرپشن الزامات: اسپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم سواتی نے جواب جمع کرا دیا

انہوں نے کہاکہ عاطف خان میرے ساتھ چل رہے ہیں، لیکن بحیثیت پشاور ریجن صدر وہ وزیراعلیٰ کے ساتھ نہیں چل سکتے۔

جنید اکبر نے کہاکہ پارٹی میں اختلاف سامنے آنے پر سینیئر قیادت نے وزیراعلیٰ کے بیان کا نوٹس لیا ہے، اور دونوں فریقین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ صبر و تحمل سے کام لیں، سیاسی کمیٹی معاملے کو جلد حل کرلے گی۔

انہوں نے کہاکہ احتجاج کے حوالے سے جو بھی حکم ہوگا اس پر عملدرآمد کریں گے، اگلے ہفتے پورے صوبے میں احتجاجی تحریک کا آغاز ہونے جارہا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی قیادت میں اختلافات سامنے آگئے ہیں، ایک طرف وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور عاطف خان آمنے سامنے ہیں تو دوسری جانب اعظم سواتی نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی والوں کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے، اس میں اختلافات ہونا بڑی بات نہیں، اسد عمر

بابر سلیم سواتی کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے، جس پر انہوں نے اپنا جواب پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی کو جمع کرا دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میرے مرنے کے بعد بیوی کی دیکھ بھال کون کرے گا؟ 65 سالہ شخص نے بیوی کا قتل کردیا

آزاد کشمیر میں بروقت الیکشن کی راہ ہموار، غلام مصطفیٰ مغل نے چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھالیا

وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا کا تعمیراتی خدمات پر ٹیکس قانونی قراردیدیا

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

’رمضان سے پہلے نازیبا ساڑھیاں اور اب سر پر ڈوپٹا؟‘ لائیو کالر کا جویریہ سعود سے سخت سوال

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب