جنگ بندی کی خلاف ورزی، لبنان کا پاکستان سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

بدھ 8 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لبنان نے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے پر اسرائیل پر دباؤ ڈالے اور اپنی تشویش کا اظہار کرے۔

لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بیری نے پاکستان کے سفیر لبنان سلمان اطہر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور جنوبی لبنان پر جاری حملوں پر پاکستان کو تشویش سے آگاہ کرنے کی درخواست کی۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی لبنان میں لڑائی شدت اختیار کرگئی، 4 اسرائیلی فوجی ہلاک

نبیہ بیری نے پاکستان کی خطے میں قیام امن کے لیے کوششوں کو سراہا اور کہا کہ پاکستانی سفیر سے اپیل کی وہ مقامی حالات کی صحیح تصویر پاکستانی حکام تک پہنچائیں تاکہ وہ مؤثر سفارتی اقدامات کرسکیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے لبنان کے جنوبی شہر تیرو کو نشانہ بنایا ہے اور علاقے کے رہائشیوں کو زبردستی  علاقہ خالی کرنے کے نوٹس جاری کیے ہیں۔

اس سے پہلے بیروت کے مختلف علاقوں ہیرات رییک، غبیری لیلکی، حدتھ، برج البراجنہ، توحیدات الغدیر اور شیعہ میں رہائشیوں کو بھی جبری طور پر منتقل کرنے کے احکامات دیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل لبنان میں شہریوں پر حملے بند کرے، امریکا

 لبنان میںاسرائیل کے حملوں اور لبنان پر پھیلے ہوئے حملوں کے نتیجے میں کم از کم 12 لاکھ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔

بدھ کے روز ساحلی شہر صیدا میں ایک فضائی حملے میں کم از کم 8 افراد ہلاک ہوئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پاکستان نے اعلان کیا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی نافذ ہوچکی ہے۔

 اسرائیل کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی لبنان پر لاگو نہیں ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘