صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف رواں ماہ 12 اپریل کو علاج کی غرض سے لندن روانہ ہوں گے۔ میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے گزشتہ روز میاں نواز شریف کا طبعی معائنہ کیا اور میاں نواز شریف کو لندن میں علاج کا مشورہ دیا تھا۔
مزید پڑھیں: مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف عید کے بعد کیا کرنے جارہے ہیں؟
پارٹی ذرائع کے مطابق طبیعت ناسازی پر ڈاکٹرز نے گزشتہ ماہ میاں نواز شریف کو بیرون ملک سفر سے روکا تھا۔ میاں نواز شریف لندن میں 2 ہفتے قیام کریں گے اس دوران لندن میں پاکستانی کمیونٹی سے ان کا خطاب بھی متوقع ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی ان کے ہمراہ لندن جائیں گئیں۔
مزید پڑھیں: محسن نقوی کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات، خوارج سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ
ادھر وزیراعظم میاں شہباز شریف بھی 11 اپریل کو بیلاروس سے لندن روانہ ہوں گے۔