ایڈیشنل سیکریٹری یورپ ایمبیسیڈر شفقت علی خان نے فرانسیسی وزارت برائے یورپ اور خارجہ اُمور کے ڈپٹی سیکرٹری ڈیوڈ بِرتولاتی سے دو طرفہ امور پر سیاسی مشاورت کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025: ایرک مائر امریکی وفد کی قیادت کریں گے
دفتر خارجہ کے مطابق طرفین نے پاکستان فرانس دو طرفہ روڈ میپ برائے تعاون 2023 معاہدے کے زیراثر دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا۔
دونوں ملکوں نے تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، ثقافت اور سفارتی امور کے سلسلے میں تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ملاقات میں عالمی اور علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ملکوں میں باہمی دلچسپی کے اُمور پر ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعاون رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
مزید پڑھیے: غزہ، فرانس نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کا منصوبہ مسترد کردیا
پاکستان اور فرانس نے ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ ترجیحات پر مزید تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔