مائرہ خان ایک نامور پاکستانی اداکارہ اور ماڈل ہیں جو کئی سالوں سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں۔ وہ اپنے کیرئیر میں بہت سے ڈراموں میں نظر آچکی ہیں، وہ ایک بے باک اداکارہ ہیں اور جو کچھ ان کے ذہن میں ہوتا ہے وہ کہنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹتی۔
یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان نے کیوں کہا کہ ’میں ماہرہ خان نہیں ہوں‘ ؟
حال ہی میں مائرہ خان ‘ہنسنا منع ہے’ میں بطور مہمان شریک تھیں، پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کی ساتھی اداکارہ غناعلی کے ساتھ ایک بین الاقوامی پروجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران بڑی لڑائی ہوئی تھی۔
مائرہ خان نے انکشاف کیا کہ وہ جاپان میں تھیں اور وائی فائی میں کچھ مسئلہ تھا کیونکہ وہ پہاڑی علاقے میں شوٹنگ کررہی تھیں۔ ان کے پاس صرف ایک ڈیوائس تھی جسے اسے ثناعلی کے ساتھ شیئر کرنا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ماہرہ خان نے ڈپریشن سے نجات کیسے حاصل کی؟
ایک موقع پر وہ اس پر لڑنے لگیں اور وہ ایک دوسرے سے وائی فائی ڈیوائس کھینچ رہی تھیں، واقعے کے بعد مائرہ خان کی والدہ نے مداخلت کی اور ان کی مدد کی۔ انہوں نے سمجھوتہ کیا اور ایک شخص-ایک رات کے اصول کے ساتھ وائی فائی ڈیوائس کا استعمال شروع کیا۔