ہانیہ عامر اور کرینہ کپور کا ایک جیسا ڈریس سوشل میڈیا پر چھا گیا

بدھ 9 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور نامور بھارتی اداکارہ  کرینہ کپور کے ایک جیسے لباس میں تصاویر نے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا ہے، دوسری جانب شوشل میڈیا صارفین یہ بحث کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ کون زیادہ خوبصورت لگ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’جو چھپانا تھا وہ تو گر گیا‘، ہانیہ عامر کی ویڈیو پر صارفین کے تبصرے

ہانیہ عامر کے انسٹاگرام پر 1 کروڑ 80 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں، ان کے بھارت میں بھی کافی فینز ہیں، حال ہی میں ایک خوبصورت آئیوری غرارہ قمیض اور مرر ورک دوپٹہ میں جلوہ گر ہوئیں۔ یہ خاص دوپٹہ بھارتی برانڈ Itrh Official  نے ڈیزائن کیا ہے، ہانیہ عامر نے اسے نفاست سے اوڑھ کر فینز سے خوب داد وصول کی۔

اس سے پہلے کرینہ کپور کو بھی یہی مرر ورک دوپٹہ پہنے دیکھا گیا تھا، لیکن انہوں نے اسے ایک انارکلی لباس اور روایتی جیولری کے ساتھ پہنا تھا، کرینہ کپور کا انداز کافی شاہانہ، کلاسیکل اور مکمل بالی ووڈ اسٹائل میں تھا،کرینہ نے اس دوپٹے کو ایک بالکل مختلف لک میں پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا کرینہ کپور اور سیف علی خان میں بات طلاق تک پہنچ گئی؟

جیسے ہی ہانیہ عامر کی تصاویر سامنے آئیں، سوشل میڈیا پر موازنہ شروع ہو گیا کہ دونوں میں سے کون زیادہ خوبصورت لگ رہی ہے، کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ہانیہ کی سادگی میں خوبصورتی ہے، وہ ہر چیز کو اپنا بنا لیتی ہیں۔

دوسری جانب بعض صارفین نے کہا کہ کرینہ کا شاہی انداز اور جیولری اس دوپٹے کے ساتھ زیادہ انصاف کررہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوئٹہ: بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، ایک ماہ کے لیے سخت پابندیاں عائد

عثمان طارق نے کیمرون گرین کو ’روتے بچے‘ سے تشبیہ کیوں دی؟

’کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ‘، جسٹس محمد علی مظہر نے بھٹو کی پھانسی کو غیر منصفانہ قرار دیدیا

دہشت گرد بلوچوں کو ایندھن بنا رہے ہیں، پاکستان کا ایک انچ نہیں لے سکتے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

پاکستان کا خوف: بھارت کے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافے کا مطالبہ

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘