بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کے اعزاز میں اپنے فارم ہاؤس پر عشائیہ دیا، پاکستانی وفد میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی شامل ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ روز پاکستانی وفد کے ہمراہ 2 روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس کے دارالحکومت منسک پہنچے تھے، جہاں بیلاروس کے وزیراعظم الیگزینڈر تورچن نے اپنے پاکستانی ہم منصب کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر بیلاروس پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وفد میں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب بھی شامل ہیں۔
Arrived in Minsk to bracing winter winds against the backdrop of a very warm welcome by H.E. Alexander Turchin, Prime Minister of Belarus at the airport, where I was honored with an age old tradition and a gesture of Belarusian hospitality – the korovai, a decorated loaf… pic.twitter.com/cZky8Wz9tW
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 10, 2025
صدر لوکاشینکو نے وزیراعظم شہباز شریف اور حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کے لیے غیر معمولی گرمجوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے فارم ہاؤس پر ان کی میزبانی کی، جہاں وزیراعظم نے اپنے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر بیلا روسی صدر کا شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں: نوازشریف اور بیلاروس کے صدر کے مابین پرتپاک ملاقات، اپنے بھائی سے ملاقات پر خوش ہوں، لوکا شینکو
منسک پہنچنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے دارالحکومت میں واقع وکٹری اسکوائر کا دورہ کیا اور دوسری جنگ عظیم میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنیوالے فوجیوں کی یادگار پر پھول چڑھائے۔
منسک ایئرپورٹ پہنچنے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ سرد ہواؤں کو جھیلتے ہوئے ان کے بیلاروسی ہم منصب الیگزینڈر تورچن نے گرمجوشی سے پرتپاک استقبال کیا اور انہیں بیلاروسی مہمان نوازی کی روایت کے مطابق نمک کے ساتھ سجی ہوئی روٹی پیش کی گئی۔