بیٹی کی شادی سے 10 دن قبل خاتون اپنے ہونے والے داماد کیساتھ بھاگ گئیں

جمعہ 11 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے شہر آگرہ میں ایک خاتون اپنی بیٹی شیوانی کی شادی سے کچھ دن قبل ہی ہونے والے داماد کے ساتھ بھاگ گئیں۔

ان کی بیٹی نے پولیس کو بتایا کہ ان کی والدہ جاتے ہوئے گھر سے 3.5 لاکھ روپے کی نقدی اور لاکھوں مالیت کے زیورات بھی ساتھ لے گئیں۔

ان کا بتانا تھا کہ میری راہول کے ساتھ 16 اپریل کو شادی طے تھی مگر میری والدہ اتوار کے دن اس کے ساتھ بھاگ گئیں، وہ دونوں ٹیلی فون پر بہت زیادہ گفتگو بھی کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستانی سے شادی کے لیے کراچی آنے والی امریکی خاتون کی نیو یارک میں موج مستی

شیوانی کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ اب کیا کرتی ہیں اس سے ہمیں غرض نہیں البتہ ہمیں ہمارا پیسہ واپس چاہیے۔

شیوانی جس کی راہول سے شادی طے تھی

شیوانی کے والد کمار نے میڈیا کو بتایا کہ ان کا ہونے والا داماد راہول ان کی بیٹی کے بجائے ان کی بیوی سے بات کرتا رہتا تھا، مجھے شک گزرنے کے باوجود اس لیے کچھ نہیں کہا کیوں کہ میری بیٹی کی شادی قریب تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ واقعے کی ایف آئی آر ہوگئی ہے اور پولیس نے کہا ہے کہ دونوں کو جلد ہی پکڑا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

باعزت واپسی کا سلسلہ جاری، 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین وطن لوٹ گئے

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ