عازمین حج سے متعلق انتظامات میں بے قاعدگیوں کے بعد نجی اسکیم کیخلاف تحقیقات

ہفتہ 5 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نجی اسکیم کے تحت عازمین حج سے متعلق انتظامات میں بے قاعدگیوں پر وزیراعظم کا نوٹس، 3 رکنی حج انتظامی کمیٹی تشکیل دے دی۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور کے نوجوان نے دوران حج سینکڑوں زندگیاں کیسے بچائیں؟

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے نجی اسکیم کے تحت 70 ہزار عازمین حج کے کوٹے کے لیے بروقت انتظامات نہ کرنے اور سعودی گائیڈ لائن فالو نہ کرنے کا نوٹس لے لیا ہے۔

وزیراعظم نے اس حوالے سیکرٹری کابینہ، چیئرمین ایف بی آر اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان پر مشتمل 3 رکنی حج انتظامی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی اس کمیٹی کو سیکرٹریٹ سپورٹ فراہم کرے گی۔ جب کہ کمیٹی اپنی سفارشات 3 دن کے اندر وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:عازمین حج کے لیے بڑی خوشخبری، حکومت نے پیکج لاگت کم کردی

نو تشکیل شدہ حج انتظامی کمیٹی سعودی عرب کی حج نجی اسکیم کے تحت ہوئی باقاعدگیوں کی تحقیقات اور نجی حج آپریٹرز کے لیے مطلوبہ کارروائیاں مکمل کرانے کی کوششوں کا جائزہ لے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لبنان جنگ بندی، مشرق وسطیٰ میں امن چاہتے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بہترین سپہ سالار، قریبی دوست ہیں، جے ڈی وینس

صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا ایران مذاکرات ممکن ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف

لائیوپاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات کا سوئٹزرلینڈ میں آغاز

قاہرہ میں ریجنل-4 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس ’اسلام آباد مفاہمی یادداشت‘ زیر بحث

مشرقِ وسطیٰ بحران کے باعث پاکستانی آم کی برآمدات متاثر، 30 فیصد کمی کا خدشہ

ویڈیو

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

بلوچستان سے عالمی میدان تک، ثروت فاطمہ کا متاثر کن بیڈمنٹن سفر

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟