کوئٹہ، خاتون کو گاڑی سے کچلنے والا ملزم گرفتار

جمعہ 11 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ میں خاتون کو گاڑی سے کچلنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

6 روز قبل کوئٹہ میں جوائنٹ روڈ پر ریلوے گرلز اسکول کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 1خاتون جاں بحق ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کلب روڈ پر حادثہ، کار سوار جاں بحق، 7 افراد زخمی

30 سالہ سمیہ سیلم رضا اپنے والد کے ساتھ واک کر رہی تھی، شدید زخمی حالت میں لڑکی کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی،مرحومہ سمیہ 4 بھائیوں کی اکلوتی بہن تھی۔

ملزم کو سول لائن پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے پکڑا، گاڑی کے 16 خریدار سامنے آئے 16واں خریدار ملزم نکلا۔

گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کرلیا واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،ملزم والد کے ساتھ واک کرنے والی لڑکی کو کچل کر فرار ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی ٹی چوک میں ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق، 6زخمی

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان میں یکم اپریل سے تمام تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے کا اعلان

سندھ حکومت کا 4 اپریل کو صوبے بھر میں سرکاری تعطیل کا اعلان

مشرقِ وسطیٰ امن معاہدے کی امیدیں، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

خلع کے بعد سوشل میڈیا پر تنازعہ، ٹک ٹاکر سحر حیات اور سمیع رشید کے ایک دوسرے پر سنگین الزامات

بیرسٹر گوہر علی خان کا واٹس ایپ ہیک، عوام کو مالی فراڈ سے خبردار کردیا

ویڈیو

گلگت بلتستان کے گاؤں سے وطن سے محبت اور آزادی کی قدر کا پیغام

پاکستان میں مہنگے فیول نے کیب ڈرائیورز اور مسافروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا

مشرق وسطٰی کشیدگی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اہم دورے پر چین روانہ

کالم / تجزیہ

پاکستان کا فیصلہ کیا ہوگا؟

ہم بہت خوش نصیب ہیں، ہم بہت بدنصیب ہیں

ایک حادثہ جس نے میڈیا کی بلوغت کا ثبوت دیا