اسلام آباد کلب روڈ پر حادثہ، کار سوار جاں بحق، 7 افراد زخمی

منگل 1 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کے کلب روڈ پر ٹریفک حادثہ، کار سوار جاں بحق، 7 افراد زخمی ہوگئے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق کلب روڈ پر کار اور ٹویوٹا ہائی ایس کو حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک کارسوار شخص جاں بحق، 7 افراد زخمی ہو گئے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے۔ زخمیوں کو علاج معالجہ کے لئے فوری قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp