اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں آتشزدگی، پی ایس ایل ٹیمیں کمروں میں محصور

جمعہ 11 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ایس ایل کے افتتاحی ایونٹ شرکت کے لیے پی ایس ایل ٹیمیں اسلام آباد کے جس نجی ہوٹل میں ٹھہری ہوئی ہیں، اس ہوٹل میں آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں جس نجی ہوٹل میں پی ایس ایل ٹیمیں اور غیر ملکی کھلاڑی مقیم ہیں، اس ہوٹل کے کے آؤٹر یونٹ جنریٹر میں آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوا ہے۔آتشزدگی کے اس واقعے کے بعد باعث لفٹ بند کردی گئی

میڈیا رپورٹ کے مطابق آتشزدگی پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ ملکی و غیر ملکی کھلاڑی ہوٹل کے کمروں میں بحفاظت موجود ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے سی ای او سلمان نصیر نے نجی ٹیلیویژن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آگ لگنے کے واقعے میں کھلاڑیوں یا فرنچائزز کے کسی فرد کو کوئی پریشانی نہیں ہوئی، آگ پر بروقت قابو پالیا گیا ہے۔

سلما نصیر کے مطابق ہوٹل کے اندرونی حصہ میں آگ نہیں آئی، فائر بریگیڈ نے بروقت پہنچ کر آگ بجھا دی۔ سب کچھ معمول کے مطابق ہے کوئی پریشانی کی بات نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp