وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے

ہفتہ 12 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف بیلاروس کا دورہ مکمل کرنے کے بعد 2 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے۔

لندن پہنچنے پر وزیراعظم کا استقبال مسلم لیگ ن برطانیہ کے رہنما احسن ڈار، راشد ہاشمی اور خرم بٹ نے کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم ہفتے کے روز لندن میں اپنے طبی معائنے کروائیں گے جبکہ اتوار کے روز ان کی نجی ملاقاتیں طے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: بیلا روسی صدر کا وزیر اعظم شہباز شریف اور نواز شریف کے اعزاز میں عشائیہ

وزیراعظم واپسی سے قبل ایونفیلڈ میں میاں محمد نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

اس سے قبل دورے کے اختتام پر بیلاروس کے شہر منسک کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بیلاروس کے وزیراعظم الیگزینڈر تورچن، وزیر خارجہ میکسم رائزنکوف اور بیلاروس میں پاکستانی سفارت خانے کے افسران نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp