اسلام آباد کے تھانہ ترنول کے علاقے میں بین الصوبائی سائیکو ڈکیت گینگ نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔
اسلام آباد پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے میں پولیس افسران کی بہترین حکمت عملی کے سبب اہلکار محفوظ رہے جنہوں نے انتہائی بہادری سے حملہ ناکام بنادیا۔
یہ بھی پڑھیے: کیا اسلام اباد پولیس نے فرخ کھوکھر کو گرفتار کیا تھا؟
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر گینگ کے 2 ڈاکو زخمی ہوگئے۔
زخمی ڈکیتوں کو پولیس نے گرفتار کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے، جبکہ دونوں ملزمان متعدد ڈکیتیوں کی وارداتوں میں پولیس کو پہلے سے مطلوب ہیں۔