وفاقی حکومت کی امیروں سے تہہ خانوں میں چھپائے ڈالر باہر لانیکی اپیل

جمعہ 20 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے امیروں سے تہہ خانوں میں چھپائے ڈالر باہر لانے کی اپیل کر دی۔

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دوست ملکوں کی امداد اور قرضوں پر ملک کو زیادہ دیر نہیں چلا سکتے ۔

انھوں نے کہا کہ اگر امیر لوگ اپنے ڈالرز کی سرمایہ کاری کر دیں تو شاید آئی ایم ایف سے معاہدے کی ضرورت ہی نہ پڑے۔

یاد رہے کہ پاکستان شدید معاشی مشکلات کا شکار ہے اور دو روز قبل گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کراچی میں ایک تقریب کے دوران کہا تھا کہ آئندہ ہفتے سے ڈالر پاکستان آنا شروع ہو جائیں گے تو زر مبادلہ کے ذخائر میں بہتری آنا شروع ہو جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp