وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ غربت کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے، پنجاب میں آئی ٹی کے فروغ پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے۔
ترکیہ میں ڈپلومیسی فورم سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ ہم نے پنجاب میں تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات کیے، 30 ہزار اساتذہ کو میرٹ پر بھرتی کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں وزیراعلیٰ کا کام ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھے رہنا نہیں، مریم نواز کا سروسز اسپتال کا سرپرائز دورہ
وزیراعلیٰ نے کہاکہ خواتین کو تعلیم کو زیور سے آراستہ کرنے کے لیے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے، آج ہمیں غزہ میں موجود فلسطینی ماؤں کو نہیں بھولنا چاہیے۔
مریم نواز نے کہاکہ تعلیم سماجی ترقی کا سب سے مؤثر ذریعہ ہے، لاہور میں نواز شریف کے نام سے انٹرنیٹ سٹی بنانے جارہے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی ہمارا ویژن ہے، پنجاب میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کام کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پنجاب کے اسکولوں میں نیوٹریشن پروگرام شروع کیا گیا، جبکہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے اسکالر شپس پروگرام متعارف کرایا جس میں 50 فیصد اسکالر شپس طالبات کو دی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ایڈز سے متاثرہ بچوں کے مکمل فری علاج کی ہدایت
انہوں نے مزید کہاکہ پنجاب میں تعلیم کے شعبے میں اصلاحات کی جارہی ہیں، اور نصاب کو جدید تقاضوں کے مطابق بنایا جارہا ہے۔