واٹس ایپ کی سروس ڈاؤن، پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو مشکلات کا سامنا

ہفتہ 12 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں واٹس ایپ کی سروس ڈاؤن ہوگئی ہے اور صارفین کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے صارفین یہ شکایات کررہے ہیں کہ انہیں واٹس ایپ پر پیغام بھیجنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں واٹس ایپ گروپ سے کیوں نکالا، شہری نے ایڈمن کو قتل کردیا

واٹس ایپ صارفین کی جانب سے ایکس، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر واٹس ایپ کی سروس ڈاؤن ہونے کی شکایت کی جارہی ہے۔

پاکستان میں صارفین کو واٹس ایپ کی سروس میں تعطل اور تاخیرکا سامنا ہے، صارفین جو پیغام بھیج رہے ہیں وہ فوراً نہیں پہنچ رہا، اس کے علاوہ گروپ میں بھیجے گئے پیغامات اور تصاویر، ویڈیوز بھی صارفین تک نہیں پہنچ رہیں۔

میٹا یا واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی گئی کہ سروس میں خلل آنے کی وجہ کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کچھ صارفین نے شکایت کی ہے کہ فیس بک اور انسٹا گرام کے استعمال میں بھی انہیں اسی نوعیت کی مشکلات پیش آرہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں واٹس ایپ صارفین اپنی مرضی کے اے آئی کریکٹر تخلیق کرسکیں گے

یہاں یاد رہے کہ واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹا گرام تینوں کمپنیاں میٹا کی ملکیت ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فوجی جوان محض تنخواہ کے لیے جان نہیں دیتے، شہدا کی قربانی کو تنخواہ سے جوڑنا غیرمنصفانہ ہے، خواجہ آصف

پاکستان اور امریکا کا انسدادِ دہشتگردی اور سائبر سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

پاکستان اور بنگلہ دیش کا خواتین کو بااختیار بنانے اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

شہد کی مکھیوں کے چھتے سے متاثر جدید سولر پینل ڈیزائن تیار، بجلی کی پیداوار میں اضافے کا دعویٰ

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم