برطانوی کنگ چارلس کا 51 پاؤنڈ وزنی چاکلیٹی مجسمہ

ہفتہ 29 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ میں کنگ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ 6 مئی کو ہونے والی تقریب کو مختلف افراد اپنے اپنے انداز سے منانے کی تیاریوں میں مگن ہیں۔ انگلینڈ میں موجود چاکلیٹ کمپنی نے کنگ چارلس کے مجسمے کی رونمائی کی ہے جسے مکمل طور پر چاکلیٹ سے تیار کیا گیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق، چاکلیٹ سے بنا مجسمہ مارس رگلی نامی چاکلیٹ کمپنی کے لیے آرٹسٹ جین لنڈسے کلارک نے تیار کیا ہے۔ مجسمے میں شاہ چارلس کے یونیفارم پر موجود شاہی اعزازات کو بنانے کے لیے مارس، ملکی ویز، اسنیکرز، ٹوئکس اور باؤنٹی کے اضافی چھوٹے کینڈی بارز کا استعمال کیا گیا جس سے اس مجسمے کا وزن 51 پاؤنڈز تک پہنچ گیا۔

چاکلیٹ سے کنگ چارلس کے مجسمے کو تیار کرنے میں قریباً ایک مہینہ لگا۔ کنگ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب 6 مئی کو لندن کے مشہور ویسٹ منسٹر ایبی میں منعقد کی جائے گی۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو بھی تقریب میں مدعو کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارتی فلم دھرندھر نیٹ فلکس پر ریلیز، اصلی فلم کہاں گئی؟

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا

پاکستان اور بھارت انڈر 19 کا تاریخی ٹکراؤ، سپر 6 میں اہم معرکہ

نیویارک میں برف ہٹانے کے لیے ’ہاٹ ٹب‘ متعارف، شہریوں کو آسانی کی امید

پریانکا چوپڑا ملک چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟ بالی ووڈ پروڈیوسر کے انکشافات

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے