پی ایس ایل 10،لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے شکست دیدی

اتوار 13 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ایس ایل سیزن 10 کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے شکست دے دی ہے، لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز کا ہدف دیا تھا، جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 16.2 اوورز میں 140 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو جوابنی اننگز میں شروع میں ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے، سعود شکیل اور حسن نواز ایک ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کشل مینڈس 28، ریلے روسو 44، شعیب ملک 14، عاقل حسین 13 رنز بنا سکے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور آصف آفریدی نے 2، 2 جبکہ رشاد حسین نے 3 وکٹیں حاصل کیں، سکندر رضا نے 2 اور حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل لاہور قلندر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے، لاہور قلندرز کی پہلی وکٹس  17 رنز پر گری، محمد نعیم 10 رنز بنا کر اسپینر ابرار احمد کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ قلندرز کے دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین عبداللہ شفیق تھے جو 37 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10: دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کا شاندار آغاز، لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے ہرادیا

لاہور قلندرز کی جانب سے فخرزمان 67 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیرل مچل 37 رنز بنا کر پویلین لوٹے،سکندررضا 6 اور شاہین شاہ آفریدی 7 رنز بنا سکے، سیم بلنگز نے 19 بالز پر رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عاقل حسین اور ابرار احمد نے 2،2 جبکہ فہیم اشرف اور عثمان طارق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 لاہور قلندرز اسکواڈ میں فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بلنگز (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، جہانداد خان، رشاد حسین، شاہین آفریدی (کپتان)، حارث رؤف اور  آصف آفریدی شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں  سعود شکیل (کپتان)، فن ایلن، حسن نواز، کوسل مینڈس (وکٹ کیپر)، ریلے روسو، شعیب ملک، فہیم اشرف، عقیل حسین، محمد عامر، ابرار احمد اور عثمان طارق شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10 کا دوسرا میچ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست دے دی

یاد رہے کہ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل میں 18 بار آمنے سامنے ہو چکے ہیں، دونوں ٹیموں نے 9، 9 میچ جیتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp