پی ایس ایل 10 کا دوسرا میچ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست دے دی

ہفتہ 12 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گیلڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست دے دی ہے۔

راولپنڈی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل سیزن 10 کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 217 رنز کا ہدف دیا، جواب میں پشاور زلمی کی پوری ٹیم 15.1 اوورز میں 136 رنز پر ڈھیر ہوگی۔

پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم صفر، محمد حارث 8 بالز پر 13 رنز جبکہ ٹام کوہلر کیڈمور صفر پر آؤٹ ہوئے،صائم ایوب 38 بالز پر 50 رنز بنا کر پویلین لوٹے، حسین طلعت 35، میکس برائنٹ صفر، الرازی جوزف، صفیان مقیم ایک اور محمد علی صفر پر آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10: دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کا شاندار آغاز، لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے ہرادیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر نے 2، کائل جیمی سن نے ایک، ابرار احمد نے 4 اور عثمان طارق نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل کوئٹہ فلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پشاور زلمی کو جیت کے لیے 217 رنز کا ہدف دیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے پہلے آؤٹ ہونے والے بٹیسمین فن ایلن تھے جو 25 بالز پر 53 رنز بنا کر پویلین لوٹے، کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین سعودل شکیل تھے جو 42 گیندوں پر علی رضا کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی جانب سے حسن نواز 32 گیندوں پر 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل سیزن 10 کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندر کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پی ایس ایل سیزن 10 کا تیسرا میچ آج نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp