پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے کل ملاقات کے لیے 6 افراد کی فہرست سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ارسال کردی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فہرست عمران خان کے ترجمان نیازاللہ نیازی کی جانب سے ارسال کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں عمران خان سے ملاقات کون کرے گا؟ فیصلہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کرے گی
فہرست میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا، سلمان صفدر، نیازاللہ نیازی، نعیم پنجوتھا اور ظہیر عباس کے نام شامل ہیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ عمران خان سے کل ان کے اہل خانہ کی ملاقات متوقع ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کل عمران خان سے ان کے اہل خانہ کی ملاقات کا دن ہے۔ ملاقات کرنے والوں میں ان کی بہنیں علیمہ خانم، نورین خانم، عظمیٰ خانم اور قاسم زمان خان شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ عمران خان سے ملاقات کے معاملے پر پی ٹی آئی میں اختلافات بھی سامنے آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں عمران خان سے ملاقات نہ ہونے تک علیمہ خان کا اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھنے کا اعلان
پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا بھی اس معاملے پر آمنے سامنے آگئے تھے۔