کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں 17 دن بعد بجھنے والی آگ دوبارہ کیوں بھڑکا دی گئی؟

منگل 15 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے کورنگی کریگ میں 17 روز سے لگی پراسرار آگ خودبخود بجھ گئی ہے تاہم اب حکام نے اسے دوبارہ بھڑکا دی گئی ہے تاکہ زیرزمین موجود گیس کا تمام ذخیرہ ختم ہو۔

مقامی افراد کے مطابق کورنگی کریک کی ایک نجی ہاؤسنگ میں لگی آگ بجھنے کے بعد گیس کا اخراج تاحال جاری ہے، اور گیس کی بو دور تک پھیلی ہوئی ہے، متاثرہ جگہ کے قریب موجود پرائیوٹ یونیورسٹی بھی بند کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آگ مذکورہ جگہ پانی کے لیے 1200 فٹ گہری کھدائی کے دوران لگی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: پشین کے نجی اسپتال میں گیس لیکج کے باعث دھماکا، 7 افراد زخمی

کراچی کے چیف فائر آفیسر ہمایوں خان کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے میں گیس پاکٹ موجود تھا، اس طرح کے واقعات سوئی کے علاقے میں بھی ہوتے ہیں۔

ماہرین نے متاثرہ علاقے کا دورہ کرکے بجھی ہوئی آگ کو دوبارہ بھڑکانے کا فیصلہ کیا کیوں کہ ان کا خیال ہے کہ اس جگہ سے خارج ہونے والی گیس مضر صحت اور خطرناک ہوسکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp