گھر کے نیچے کئی کمرے اور سرنگیں برآمد، مالک حیران رہ گیا

منگل 15 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک شخص کو حیرت انگیز طور پر اپنے گھر کے نیچے کئی کمرے اور سرنگیں ملیں جن کی دریافت نے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیویارک: یہودیوں نے اپنی عبادت گاہ کے نیچے سرنگیں کیوں بنائیں؟

برطانوی نیوز ویب سائٹ مرر کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنی تلاش کی تفصیل بتاتے ہوئے اس شخص نے کہا کہ مجھے اپنے گھر کے نیچے سرنگوں اور کمروں کی ایک سیریز ملی ہے۔ اس نے بتایا کہ وہاں بہت سے داغ دار کمبل بھی ملے اور وہ داغ شاید خون کے ہیں۔ اس نے مزید بتایا کہ وہاں طویل سرنگیں اور 5 کمرے ملے جن میں پانی بہہ رہا ہے۔

اس نے بتایا کہ وہ زیر زمین تعمیرات بالکل سڑک کے نیچے بنی ہوئی ہیں وہاں نمی ہے اور لال بیگ بھی بہت بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

اس شخص کی پوسٹ پر بہت سے صارفین نے تبصرے کیے۔ کسی نے حیرت کا اظہار کیا تو کسی نے نصیحتیں کیں۔ ایک صارف نے کہا کہ چلو اچھا ہوا تمہیں یہ اپنے گھر کے نیچے ملا لیکن کوئی نوادرات دکھائی دیں تو انہیں ہاتھ لگانا اور نہ ہی کسی ایسی چیز کو چھونا جن پر کوئی جادوئی اثر ہو۔

مزید پڑھیے: مصر، اہرام گیزا کے نیچے پراسرار وسیع و عریض شہر دریافت

ایک اور صارف نے کہا کہ مبارک ہو اب آپ کے پاس اپنا ایک ٹارچر سیل ہے۔

ایک اور صارف نے بتایا کہ اس کے چچا کے گھرکے نیچے سے بھی ایسا ہی کچھ نکلا تھا جوان کے پڑوسی کے گھر سے جا ملتا تھا۔

مزید پڑھیں: دنیا کے سب سے قدیم زیر زمین شہر میں خاص کیا ہے؟

واضح رہے کہ برطانیہ و دیگر ممالک میں کبھی کبھار گھروں کے نیچے کچھ خفیہ کمرے برآمد ہوجاتے ہیں۔ وہ کمرے جنگ عظیم کے دوران لوگوں کے چھپنے یا جنگی قیدیوں کو رکھنے کے لیے بھی استعمال ہوا کرتے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کے طبی معائنے پر حکومت کو اہلخانہ کو بروقت آگاہ کرنا چاہیے تھا لیکن یوٹیوبرز کا پروپیگنڈا بھی درست نہیں، عمار مسعود

انڈیا میں نیپا وائرس کا پھیلاؤ: چین اور جنوبی ایشیا کی فضائی نگرانی سخت

سندھ طاس معاہدے پر پاکستان کی بڑی کامیابی، ثالثی عدالت نے بھارت پر قانونی دباؤ بڑھا دیا

انتظامیہ کی فراہم کردہ معلومات ہی آگے شیئر کیں، ذاتی طور پر شرمندہ اور معافی کی طلبگار ہوں، عظمیٰ بخاری

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان فضائی رابطے بحال، بیمان ایئرلائن کی پرواز کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کرگئی

ویڈیو

لاہور مین ہول حادثہ، عظمیٰ بخاری کی فیک نیوز بے نقاب، فوج اور پی ٹی آئی میں تمام راستے بند

سنی پاجی ریٹرنز، سرحد نہیں اسکرین ہل گئی

بھاٹی گیٹ حادثہ: جاں بحق خاتون کے بھائی اور بچی کے ماموں کا غلط خبر پھیلانے والے اداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا اعلان

کالم / تجزیہ

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی