سرکاری نرخ مسترد، ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کا دودھ کی قیمت میں اضافے کا اعلان

بدھ 16 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے سرکاری نرخ مسترد کرتے ہوئے دودھ کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔

ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن پنجاب نے دودھ کی قیمتوں میں یکطرفہ اضافے کا اعلان کیا ہے، یکم مئی سے دودھ کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لائیو اسٹاک شو، یومیہ 74 لیٹر دودھ دینے والی گائے نے میلہ لوٹ لیا

ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کی جانب سے دودھ کی قیمت میں اضافے کے اعلان کے بعد یکم مئی سے بھینس کے دودھ کا ہول سیل ریٹ 10 روپے  بڑھ کر 220 فی لیٹر ہوجائے گا، گائے کا دودھ 170 فی لیٹر، گائے اور بھینس کے مکس دودھ کی قیمت  195 روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔

اس اقدام سے مارکیٹ اور سرکاری نرخوں کے درمیان فرق بڑھ گیا ہے، ڈپٹی کمشنر کی جانب سے فی لیٹر دودھ کی قیمت 170 روپے مقرر کی گئی تھی۔

ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر رفیق گجر نے کہا کہ نظرثانی شدہ قیمتیں ایک سال تک لاگو رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: دودھ کی قیمت میں اضافہ:’خود بھوکا مر جانا قبول، بچوں کو بھوکا نہیں مار سکتے ‘

اس کے جواب میں موٹر سائیکل دودھ فروش یونین نے گوالہ کالونی میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور قیمتوں میں اضافے کو بلاجواز قرار دیا۔

یونین کے صدر ارشاد گجر نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو شہر میں دودھ کی سپلائی معطل کردی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے