اسلام آباد: ژالہ باری سے متاثر ہونے والی ہیول گاڑیوں کے مالکان کے لیے خوشخبری

بدھ 16 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بدھ کو راولپنڈی و اسلام آباد میں ژالہ باری سے متاثر ہونے والی ہیول کے مالکان کے لیے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ ہیول کمپنی نے ان کی گاڑیوں  کو رعایتی داموں میں مرمت کرکے دینے کا اعلان کیا ہے۔

ہیول پاکستان کا کہنا ہے کہ ہم صرف گاڑیاں نہیں بناتے بلکہ ہم دیرپا تعلقات بھی بناتے ہیں اور جب مشکل وقت آتا ہے تو ہم اپنی ہیول فیملی کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ راولپنڈی/اسلام آباد میں بدھ کو ہونے والی ژالہ باری سے متاثر ہونے والی ہیول گاڑیوں کے ونڈ اسکرین، رئیر اسکرین اور پینورامک سن روف کی مرمت پر کمپنی 40 فیصد ڈسکاؤنٹ دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں خوفناک ژالہ باری، گاڑیوں اور گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے

ہیول پاکستان نے کہا کہ اگر آپ کی گاڑی متاثر ہوئی تھی تو آپ اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے لیے اسے 19 اپریل 2025 تک مرمت کے لیے لے آئیں۔کمپنی کا ہیول گاڑیاں رکھنے والوں سے کہنا تھا کہ آپ اکیلے نہیں ہیں اور ہم آپ کے لیے حاضر ہیں۔ کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ اللہ ہم سب کو ایسے واقعات سے محفوظ رکھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سانحہ پمز، بچوں کو کیوں نہ بچایا جا سکا؟، تحقیقاتی کمیٹی نے 11 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری کردی

خیبر پختونخوا: بنوں اور لکی مروت میں پولیس امن کمیٹی کا منصوبہ ناکام

امریکا میں سندھ طاس معاہدے پر عالمی سیمینار، بھارتی اقدامات خطے کی سلامتی کے لیے خطرناک قرار

روزگار، تعلیم، صحت اور ڈیجیٹل معیشت، افتخار گیلانی کا آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے روڈ میپ سامنے آگیا

گل پلازہ سانحہ: جوڈیشل کمیشن کی 78 صفحات پر مشتمل رپورٹ منظرعام پر آگئی، اہم انکشافات

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں