4  ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات، خواجہ آصف نے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لے لیا

جمعرات 17 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیردفاع خواجہ آصف نے کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیز کنونشن دنیا کے مختلف ممالک میں ہونا چاہیے، مارچ میں 4ارب سے زائد ڈالر کی ترسیلات ریکارڈ ہے،  پیسے نہ بھیجنے کی شیخیاں مارنے والوں کو اپنی اوقات پتا چل گئی۔

ترسیلات زر کا بڑا ریکارڈ، پہلی مرتبہ 4 ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی

وہ لندن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے آمد پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بیرون ملک آباد پاکستانی اپنے وطن سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مارچ 2025 کے دوران ترسیلاتِ زر کا حجم 4.1 ارب امریکی ڈالر رہا جس نے پہلی بار اس حد کو عبور کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp