پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں کتنے ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے؟

جمعرات 17 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں ایک ارب ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال مارچ میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 36 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سرپلس تھا جو مارچ 2025 میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 1.195 ارب ڈالر سرپلس ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں 109 فیصد کا اضافہ کس بات کی علامت ہے؟

رواں مالی سال کے 9 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ 1.859 ارب ڈالر سرپلس رہا، گزشتہ مالی سال کے 9 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ 16.52 ارب ڈالر خسارے میں تھا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے 9 ماہ میں پاکستانی برآمدات 24.660 ارب ڈالر رہیں، رواں مالی سال کے 9 ماہ میں پاکستانی درآمدات 43.388 ارب ڈالر رہیں، رواں مالی سال کے 9 ماہ میں تجارتی خسارہ 18.728 ارب ڈالررہا۔

یہ بھی پڑھیں: ’کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 سال کی کم ترین سطح پر رہا‘ اسٹیٹ بینک کی سالانہ رپورٹ جاری

دوسری جانب رواں مالی سال کے 9 ماہ میں ترسیلات زر 28.029 ارب ڈالر رہیں۔

’کرنٹ اکاؤنٹ کا سرپلس میں ہونا مستحکم ہوتی معیشت کی عکاس ہے‘

وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹیٹ بینک کی رپورٹ پر کہا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ کا سرپلس میں ہونا مستحکم ہوتی معیشت کی عکاس ہے، اس مالی سال کے 9 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 1.85 ڈالر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ مثبت معاشی اشاریے حکومتی پالیسیوں کی درست سمت کا مظہر ہیں، حکومتی معاشی ٹیم کی انتھک کوششوں کی بدولت کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوا، ہم ملکی معیشت کی پائیدار ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پورٹ قاسم پر تیل بردار جہاز کی ہنگامی برتھنگ شروع،مزید 2 جہاز جلد پاکستان پہنچے گے

مشرق وسطیٰ بحران: وزیراعظم کی جانب سے کیے گئے کفایت شعاری اقدامات کیا ہیں؟

اسلام آباد: پریس کلب انڈرپاس ٹریفک کے لیے بند، متبادل راستے کیا ہیں؟

آپ کے گھر کا پتا اور ذاتی معلومات آن لائن فروخت ہو رہی ہیں، تدارک کیا ہے؟

وائی فائی سے نگرانی، کیسے رؤٹر دیواروں کے پار انسانی حرکت دیکھ سکتا ہے؟

ویڈیو

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

ڈی بال کی راتیں: رمضان المبارک میں لیاری کی گلیوں کی رونق

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان