اسحاق ڈار کا پہلا دورہ افغانستان، اہم کیا ہے؟

جمعہ 18 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغان عبوری حکومت کی دعوت پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ کل کابل کا دورہ کریں گے۔

اپنے ایک روزہ دورے میں وہ افغان وہ قائم مقام افغان وزیر اعظم ملا محمد حسن اخند، قائم مقام نائب وزیراعظم برائے معاشی امور ملا عبد الغنی برادر اور قائم مقام وزیر خارجہ امور خان متقی کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی وزیر خارجہ اور اسحاق ڈار کا رابطہ، افغانستان میں فوجی سامان کا معاملہ حل کرنے پر اتفاق

مذاکرات میں تجارت، سکیورٹی اور عوامی رابطوں سمیت تمام امور زیر بحث آئیں گے۔ نائب وزیراعظم کا دورہ پاکستان کے اس عہد کا عکاس ہے کہ پاکستان برادر ملک افغانستان کے ساتھ مسلسل مذاکرات جاری رکھنا چاہتا ہے ۔

یاد رہے کہ وزارتِ خارجہ کا قلمبند سنبھالنے کے بعد اسحاق ڈار کا یہ پہلا دورہ افغانستان ہے۔

علاوہ ازیں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کل دورہ افغانستان کے حوالے سے ایک بین الوزارتی  اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔

افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی ایمبیسڈر محمد صادق، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، تجارت، ریلوے، داخلہ کے وفاقی سیکرٹریز، ایف بی آر اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں میں دورہ کابل کے حوالے سے تمام پہلوؤں پر غور و خوض کیا گیا خاص طور پر دو طرفہ تعاون اور علاقائی رابطہ کاری کے حوالے سے موضوعات پر بات چیت کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی کانگریس کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزاد کشمیر میں عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہوں، بلاول بھٹو

وفاقی حکومت کا حجم کم کرنے کا عمل تیز، غیر ضروری آسامیوں اور اداروں کے خاتمے پر زور

جنوب مغربی جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

پاکستان، امریکا تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں، تجارت کا حجم 20 ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے، اسحاق ڈار

ویڈیو

امریکی کانگریس کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزاد کشمیر میں عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہوں، بلاول بھٹو

جنوب مغربی جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی