حکومت متنازع نہری منصوبہ روکے ورنہ ساتھ نہیں چل سکتے، بلاول بھٹو نے شہباز شریف کو خبردار کردیا

جمعہ 18 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فی الفور دریائے سندھ پر متنازع کینالز منصوبہ نہ روکا گیا تو ہم ساتھ نہیں چل سکیں گے، وزارتوں کو لات مارتے ہیں۔

حیدرآباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر ہمارا مطالبہ نہ مانا گیا تو پھر ہمیشہ کی طرح مشکل وقت کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں، اصولوں پر کوئی سودے بازی نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں وی نیوز ڈیبیٹ: نہروں کے معاملے پر پنجاب اور سندھ کے وزرائے آبپاشی کے درمیان دلچسپ بحث

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے بھی اپنے دور میں دریائے سندھ سے 2 کینالز بنانے کی منظوری دی تھی، لیکن ہم نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور عدم اعتماد کے ذریعے گھر بھیج دیا۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ عمر کوٹ کے ضمنی انتخابات میں عوام نے پاکستان پیپلزپارٹی کو جتوا کر ثابت کردیا کہ وہ کینالز منصوبے کی مخالفت کرتے ہیں، ہم اس منصوبے کے خلاف اس لیے ہیں کہ اس کی وجہ سے وفاق خطرے میں ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں بیٹھے لوگ گونگے اور بہرے ہیں، انہیں عوام کی سمجھ نہیں آتی، لیکن میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑا ہوں۔

چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ عمر کوٹ کے ضمنی انتخابات میں 17 یتیم سیاسی پارٹیوں کو شکست ہوئی، اور حیرت کی بات یہ ہے کہ یہاں پاکستان مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی بھی ہمارے خلاف ایک پیج پر تھیں، ہمارے مخالفین اب منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ ہم پاکستان کھپے کا نعرہ لگانے والے ہیں، بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد جب سازش ہورہی تھی تو صدر زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔

بلاول بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کو قیدی نمبر 420 کا لقب دیا، اور کہاکہ متنازع کینالز کے معاملے پر ہم نے اس کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ ایک ایسے وقت میں جب ملک بھر میں دہشتگردی ہورہی ہے، آپ نے ایسا موضوع چھیڑ دیا جس سے بھائی کے بھائی سے لڑنے کا خطرہ ہے۔ پیپلزپارٹی اس پر خاموش نہیں رہے گی۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ ہمیں وزارتیں نہیں عزت چاہیے، وزارتوں کو ٹھوکر مارتے ہیں، شہباز شریف کو معلوم ہونا چاہیے کہ وہ ہماری وجہ سے دو بار وزیراعظم بنے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان بھر کے کسانوں کے ہونے والے معاشی قتل کا ساتھ نہیں دے سکتے، چاہتے ہیں کہ چاروں صوبوں میں معاشی ترقی ہو اور عوام کو روزگار کے مواقع ملیں۔

انہوں نے مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ شیر والے عوام کا خون چوستے ہیں، ان کا ہر منصوبہ کسان دشمن ہوتا ہے، کسانوں پر اضافی ٹیکس لگا دیا گیا، اب وہ کہاں جائیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ پانی تو پہلے ہی موجود نہیں، تو کینالز بنانے کے منصوبے کا پھر کیا مطلب ہے؟ حکومت کینالز منصوبہ روکے، ہم 50 سالہ پلان بتائیں گے کہ زراعت میں کیسے ترقی کرنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں نہریں بنانے کے معاملے پر وفاقی حکومت اور صوبہ سندھ آمنے سامنے کیوں ہیں؟

انہوں نے کہاکہ میں کیوں نہیں چاہوں گا کہ تھرپارکر اور چولستان میں ترقی ہو، مگر اس کی بنیاد پر سندھ کا سودا نہیں کروں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شیر افضل مروت محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے پر عمران خان کے خلاف بول پڑے

ویڈیو: نیوزی لینڈ سیریز سے قبل ایئر پورٹ پر ویرات کوہلی کا شاندار استقبال

اپوزیشن سے مذاکرات کے لیے حکومتی حکمت عملی تیار، وزیراعظم نے گرین سگنل دیدیا

فلم ‘میلہ’ صرف اپنے بھائی فیصل کو لانچ کرنے کے لیے کی، 25 سال بعد عامر خان کا اعتراف

’آئندہ انگریزی میں تقریر کی تو مجھے غصہ آ جائےگا‘، سہیل آفریدی وی سی ویمنز یونیورسٹی پشاور پر برہم

ویڈیو

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟