فلم ‘میلہ’ صرف اپنے بھائی فیصل کو لانچ کرنے کے لیے کی، 25 سال بعد عامر خان کا اعتراف

بدھ 7 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی فلم ’میلہ‘ کے 25 سال مکمل ہونے پر ایک اہم انکشاف کیا ہے۔

عامر خان، جو فلموں کے انتخاب میں بے حد محتاط سمجھے جاتے ہیں، نے اعتراف کیا کہ انہوں نے 2001 میں ریلیز ہونے والی فلم میلہ صرف اپنے بھائی فیصل خان کو فلم انڈسٹری میں متعارف کرانے کے لیے کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: عامر خان اپنی گرل فرینڈ گوری اسپرٹ کے ہمراہ نئے سال کی خوشیاں منانے چھٹیوں پر روانہ

عامر خان کے مطابق میلہ کو اگرچہ ناقدین اور ناظرین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور یہ فلم باکس آفس پر ناکام رہی، تاہم اس کے باوجود انہیں اس فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فلم انہوں نے خالصتاً خاندانی ذمہ داری کے تحت کی۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ بعد ازاں فیصل خان نے عامر خان پر سنگین الزامات بھی عائد کیے، جن میں غیر قانونی نظر بندی اور کیریئر کو نقصان پہنچانے جیسے دعوے شامل ہیں۔ اس پر ردِعمل دیتے ہوئے عامر خان نے کہاکہ ‘کیا کریں؟ یہ میری تقدیر ہے۔ دنیا سے لڑا جا سکتا ہے، مگر اپنے ہی خاندان سے کیسے لڑا جائے؟’

Aamir Khan's Brother Faisal Khan: Family Gave Me Illegal Medication, Put me  Under House Arrest For a Year | India.com

فلم میلہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے عامر خان نے کھل کر تسلیم کیا کہ یہ فلم ان کے لیے ایک مشکل تجربہ ثابت ہوئی۔ ان کے بقول، ‘مجھے فلم کی ناکامی پر شدید مایوسی ہوئی۔ یہ صرف فیصل کے لیے ہی نہیں بلکہ میرے لیے بھی مشکل وقت تھا۔ میری ہر فلم میرے لیے بہت معنی رکھتی ہے، اور میلہ کی ناکامی نے مجھے بھی متاثر کیا۔ پوری ٹیم نے بہت محنت کی تھی، سب ہی مایوس ہوئے تھے۔’

یہ بھی پڑھیے: سلمان خان کی دوستوں کے لیے بھیل پوری بنانے کی ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ میلہ کو فلم شعلے سے متاثر ایک فلم قرار دیا جاتا ہے، جس میں عامر خان نے دھرمیندر کے کردار سے متاثر کردار ادا کیا، جبکہ فیصل خان کو امیتابھ بچن کے مشہور کردار سے مماثلت دی گئی۔

اگرچہ میلہ تجارتی طور پر کامیاب نہ ہو سکی، مگر 25 برس بعد بھی یہ فلم عامر خان کے کیریئر میں ایک اہم اور جذباتی موڑ کے طور پر یاد کی جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل کو بڑا جھٹکا، اے آئی ماہر کی اوپن اے آئی میں شمولیت سے ٹیک دنیا میں ہلچل

ترکیہ کے وزیرخارجہ ہاقان فیدان کا اسحاق ڈار کو فون، امریکا ایران معاہدے پر مبارکباد

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت عالمی امن اور علاقائی استحکام کے لیے تاریخی کامیابی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

بحرین کی ایران امریکا مفاہمت میں پاکستان کے کردار کی تعریف

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

ویڈیو

وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پاکستان ثالث اور ضامن قرار

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ