کیا عمر رسیدہ افراد میں سماعت کی کمی ڈیمینشیا کا باعث بن سکتی ہے؟

جمعہ 18 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک تفصیلی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ عمررسیدہ افراد میں سماعت کی کمی اور ڈیمنشیا کے درمیان ایک مضبوط تعلق پایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تنہائی، پریشانی اور افسردگی کس بڑی بیماری میں مبتلا کرتی ہیں؟

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جانز ہاپکنز یونیورسٹی، نیو یارک یونیورسٹی اور دیگر جگہوں کے محققین کا کہنا ہے کہ نئی ریسرچ نے عمر رسیدہ افراد میں سماعت کی کمی اور ڈیمینشیا کے بیچ تعلق کو مزید تقویت بخشی ہے۔

نئی تحقیق میں 3000 لوگوں کے میڈیکل ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی قیادت میں یہ تاریخی کوشش بنیادی طور پر ایتھروسکلروسیس اور دل کی بیماری کی وجوہات کو سمجھنے کے لیے کئ گئی ہے۔ سنہ 1987 سے 2014 تک اس نے 4 امریکی کمیونٹیز میں رہنے والے 35 سے 84 سال کی عمر کے 400،000 بالغوں کی صحت کے نتائج کا پتا لگایا۔

75 سال کی اوسط عمر کے 2,946 شرکا کے ریکارڈز کا مطالعہ کرکے ماہرین نے اندازہ لگایا کہ اس آبادی میں ڈیمینشیا کے 3 نئے کیسز میں سے ایک کو طبی لحاظ سے اہم سماعت کی کمی سے منسوب کیا جا سکتا ہے۔

بالٹی مور کے جانس ہاپکنز بلومبرگ اسکول آف پبلک ہیلتھ کے سرکردہ مصنفین میں سے ایک ڈاکٹریٹ طالب علم جیسن آر اسمتھ کا کہنا ہے کہ  اس تجزیے نے کئی سطحوں پر نئی انکشافات کیے ہیں۔

مزید پڑھیں: آٹزم پیدا ہونے کی وجہ اور اس کا جینیاتی راز کیا ہے؟

جیسن آر اسمتھ نے کہا کہ اگرچہ سماعت کی کمی اور ڈیمینشیا کے درمیان تعلق مضبوط ہو رہا ہے لیکن یہ ایک معمہ ہے کہ وہ کیوں جڑے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

چند ممکنہ وضاحتیں پیش کرتے ہوئے اسمتھ نے کہا کہ یہ ہو سکتا ہے کہ سماعت کی کمی سماجی تنہائی کو بڑھاتی ہو اور علمی طور پر افزودگی کی سرگرمیوں کو کم کرتی ہو۔

انہوں نے کہا کہ سماعت کا نقصان دماغ پر تناؤ کو بھی بڑھا سکتا ہے اور روزمرہ زندگی کے کاموں کو کرنے کی کوشش کرتے ہوئے سننے میں مسلسل دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ سے قبل علی امین گنڈاپور بیمار پڑ گئے، ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ

وزیراعظم شہباز شریف کی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن امداد یقینی بنانے کی ہدایت

خیبر پختونخوا کے 97 ارب روپے کے شہری منصوبے میں 32 ارب کی مبینہ بے ضابطگیاں، نیب تحقیقات تیز

آئندہ ایک ہفتے کے دوران 4 لانگ مارچ :  جڑواں شہروں کی سیکیورٹی سخت، تعلیمی ادارے و مارکٹیں بند رکھنے کا فیصلہ

بھارت میں پاکستان کا خوف برقرار، کٹھوعہ میں ٹرک ڈرائیور مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

ویڈیو

پاکستانی قوم سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے، شرکا تحفظ حرمین شریفین کانفرنس

’میری بیٹی زندہ اور گھر میں موجود ہے‘، پمز آتشزدگی میں بچ جانے والی نومولود کے والد نے انتقال کی تردید کردی

ہنر سیکھنے کا سفر، بلوچستان کی خواتین مفت بیوٹیشن کورس کے لیے اسلام آباد پہنچ گئیں

کالم / تجزیہ

قاتل لکھاری

سیاست عوام کے لیے کیوں نہیں؟

آپ کا سب سے بڑا مخالف آپ خود ہیں